جلد اے آئی بوٹس کی تعددآن لائن انسانوں سے بڑھ جائیگی
نیویارک(نیٹ نیوز)انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کمپنی کلاؤڈ فلیئر کے سربراہ کے میتھیو پرنس کے مطابق انٹرنیٹ پر مصنوعی ذہانت کے بوٹس کی تیزی سے بڑھتی تعداد 2027 تک آن لائن انسانوں سے تجاوز کر جائے گی۔
اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل کے جیمینائی جیسے اے آئی چیٹ بوٹس کی مقبولیت کے نتیجے میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ویب ٹریفک میں بڑی تبدیلی واقع ہوئی ہے ۔ انٹرنیٹ پر کون براؤز کر رہا ہے یا کیا کر رہا ہے اس میں انتہائی تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے ۔ایک طویل عرصے سے انٹرنیٹ پر تقریباً 20 فیصد تک بوٹ ٹریفک تھا۔ گوگل سب سے بڑا تھا لیکن اس کے علاوہ ہیکرز، اسپیمرز اور دیگر مجرمان سمیت آن لائن بہت سی چیزیں موجود تھیں۔ 2027 تک انٹرنیٹ پر بوٹس کا ٹریفک انسانوں کے ٹریفک سے بھی بڑھ جانے کی توقع ہے ۔