گرل فرینڈ کو چھوڑنے کے لیے سکول بس چوری کرلی

 گرل فرینڈ کو چھوڑنے کے لیے سکول بس چوری کرلی

برلن (نیٹ نیوز)جرمنی میں ایک 15 سالہ لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو دوسرے شہر میں واقع سکول پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس ہی چرا لی اور طویل سفر طے کر ڈالا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جرمن شہر ویسباڈن میں پیش آیا، جہاں لڑکا چپکے سے ایک بس ڈپو میں داخل ہوا اور گاڑیوں کی ماسٹر چابی تک رسائی حاصل کرلی۔ اس کے بعد وہ بغیر کسی رکاوٹ کے بس لے کر روانہ ہوگیا۔ بس صبح تقریباً 6 بجے ڈپو سے نکالی گئی، تاہم کمپنی کو دوپہر کے بعد اس وقت شک ہوا جب تمام ڈرائیورز سے تصدیق کے باوجود کسی نے بس لینے کا اعتراف نہ کیا۔ اس کے بعد پولیس نے بس میں نصب جی پی ایس سسٹم کی مدد سے پولیس نے گاڑی کو کارل شور میں ٹریس کرلیا اور اور کم عمر لڑکے جو اپنی گرل فرینڈ کو سکول سے واپس لے کر جارہا تھا پکڑلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں