چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے پالتو کتے کیلئے کینسر کی ویکسین تیار
میلبرن(نیٹ نیوز)آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مشین لرننگ کے ماہر پال کننگھم نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنے پالتو کتے روزی کے لیے ذاتی نوعیت کی کینسر ویکسین تیار کر لی۔
اس عمل میں چیٹ جی پی ٹی، ایلفافولڈ اور ان کے اپنے الگورتھمز کا استعمال کیا گیا۔روزی کو 2024 میں ماسٹو سائٹوما کی تشخیص ہوئی، جو کتوں میں جلد کے کینسر کی سب سے عام قسم ہے ۔ سرجری اور کیموتھراپی کے باوجود ٹیومرز صرف سست روی کا شکار ہوئے لیکن مکمل طور پر ختم نہ ہو سکے اور ویٹرنری ماہرین نے ابتدائی طور پر اس کی زندگی 1 سے 6 ماہ تک بتائی تھی۔اپنے 17 سالہ تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پال کننگھم نے بعدازاں مصنوعی ذہانت کا رخ کیا،چیٹ جی پی ٹی نے انہیں امیونوتھراپی اور جینومک سیکوینسنگ کی جانب رہنمائی فراہم کی۔