قطر :فوجی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ،7افراد ہلاک

قطر :فوجی ہیلی کاپٹر سمندر  میں گر کر تباہ،7افراد ہلاک

دوحہ(اے ایف پی)قطر کی سمندری حدود میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے ، جن میں 4 قطری فوجی اور 3 ترک شہری شامل ہیں۔

 وزارت داخلہ کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا اور تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ قطری وزارت دفاع نے ہلاک اہلکاروں کی شناخت بھی ظاہر کر دی۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر قطر اور ترکیہ کی مشترکہ فوجی مشق کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ معمول کی پرواز کے دوران فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں