تنزید حسن تمیم کی پشاور زلمی ، ریزا ہینڈرکس کی کراچی کنگز میں شمولیت

تنزید حسن تمیم کی پشاور زلمی ، ریزا  ہینڈرکس کی کراچی کنگز میں شمولیت

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ سیزن 11 سے قبل پشاور زلمی نے اپنے سکواڈ کو مزید مضبوط بناتے ہوئے بنگلہ دیش کے ابھرتے ہوئے اوپنر تنزید حسن تمیم کو ٹیم میں شامل کرلیا ، وہ لیگ میں پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

دوسری طرف جنوبی افریقی بیٹر ریزا ہینڈرکس کو کراچی کنگز کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ریزا ہینڈرکس کو ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جانسن چارلس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا، جو ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو ئے ہیں۔ کراچی کنگز کی انتظامیہ نے جانسن چارلس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں