5ایرانی سفارتکار ناپسندیدہ قرار،سعودی عرب کا 24گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کاحکم
ریاض (نیوزایجنسیاں)سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایران کے سفارت خانے کے ملٹری اتاشی، اسسٹنٹ ملٹری اتاشی اور مشن کے عملے کے تین دیگر ارکان کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے انہیں 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کے 9مارچ کے اس بیان کی روشنی میں جس میں واضح کیا گیا تھا کہ مسلسل ایرانی جارحیت کا مطلب مزید کشیدگی ہے اور اس کے موجودہ و مستقبل کے تعلقات پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے ، مملکت نے ایرانی ملٹری اتاشی اور ان کے معاونین سمیت پانچ افراد کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ فوری طور پر سعودی عرب چھوڑ دیں ۔