ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اجتماعی جدوجہدناگزیر، تاجر رہنما
یوم پاکستان پرملک کیلئے ہرقربانی دینے کا عزم کرتے ہیں، جاوید میمن ودیگر، بیان
سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن، جنرل سیکرٹری محمد عامر فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کا ایک عظیم تحفہ ہے ، تحریک پاکستان کے رہنماؤں نے انتھک جدوجہد کر کے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی صورت میں مملکت خدادا پاکستان حاصل کیا۔ارباب اقتدار کو ملک و قوم کی مشکلات اور بحرانوں سے نکالنے کیلئے اجتماعی اور قومی جدوجہد کرنا ہوگی، آج 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پرتاجر برادری اور پوری قوم تجدید عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز کی بقا، سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ، ملک میں قیام امن کیلئے افواج پاکستان اور سکیورٹی فورسز کے اداروں نے مثالی خدمات انجام دی ہیں، ہم دفاع وطن اور ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے اپنی بہادر فوج اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں حاجی محمد جاوید میمن ، محمد عامر فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی پوری زندگی مسلمانوں کیلئے وقف کردی۔