معاشی فیصلے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیے جائیں ،لاہور چیمبر

معاشی فیصلے اسٹیک ہولڈرز سے  مشاورت کے بعد کیے جائیں ،لاہور چیمبر

لاہور (آئی این پی)صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے اثرات پاکستان کی معیشت پر منفی انداز میں مرتب ہو رہے ہیں۔

 جس کے باعث مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ تمام معاشی فیصلے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیے جائیں تاکہ کاروباری سرگرمیوں اور صنعت کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں