درآمدات پرمال برداری وانشورنس اخراجات میں اضافہ

درآمدات پرمال برداری وانشورنس اخراجات میں اضافہ

8ماہ میں حجم 1.277ارب ڈالر رہا، درآمدات پر اخراجات میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ برآمدات پرمال برداری اخراجات میں کمی ریکارڈکی گئی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاحجم 1.277ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.02فیصدزیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاحجم1.193ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فروری میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاحجم 157ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 167.61ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 146.77ملین ڈالرتھا۔ جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ملکی برآمدات پرمال برداری اخراجات کاحجم 564.15ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.84فیصدکم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں