چھوٹے ودرمیانے کاروبار کو ترجیح دینا ہوگی،مشتاق مانگٹ

چھوٹے ودرمیانے کاروبار کو ترجیح دینا ہوگی،مشتاق مانگٹ

درست پالیسیوں سے جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونگے ،گفتگو

کراچی(بزنس رپورٹر)پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کے مرکزی صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے ،اس کی معیشت میں ترقی کے ذرائع ،افرادی قوت اور اس ملک کے پاس موجود قدرتی وسائل کی موجودگی کی روشنی میں کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان جلد دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوسکتا ہے ،اور بلاشبہ کراچی اس معاشی جدوجہد میں بنیادی کردار اداکررہا ہے ۔وہ پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کا صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے دورہ کراچی کے موقع پر پی ایچ ایم اے ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔مشتاق مانگٹ نے کہا کہ بروقت درست فیصلے کئے جائیں ،ملکی مصنوعات کو فروغ دیا جائے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی حوصلہ افزائی کی جائے تو ترقی کی منزل جلد قریب آسکتی ہے ، ہماری اولین ترجیح چھوٹے کاروبار ،تجارت اورخدمات کے شعبے ہونے چاہئیں اور پی آئی بی ایف ان کے ساتھ درآمد و برآمد کنندگان اور نوجوان تاجروں پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں