گولڈ تاجر ، ایف بی آر میں ڈیڈلاک ، مذاکرات رواں ہفتے متوقع

گولڈ تاجر ، ایف بی آر میں ڈیڈلاک ، مذاکرات رواں ہفتے متوقع

ریٹرن کیلئے تیار ، سیلز ٹیکس اور شق 175 سی پر تحفظات ہیں،قاسم شکارپوری

کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین ایف بی آر اور گولڈ تاجروں کے درمیان ٹیکس قوانین کے نفاذ پر جاری ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے رواں ہفتے ایک بار پھر مذاکرات متوقع ہیں۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن اور ایف بی آر کے درمیان سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 175سی کے اطلاق کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں جسکے باعث دونوں فریقین کے درمیان اب تک ہونے والے تین ادوار کے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ۔صدر آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن قاسم شکارپوری کے مطابق گولڈ تاجران انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کیلئے تیار ہیں تاہم جی ایس ٹی کے نفاذ اور شق 175 سی کے اطلاق پر شدید تحفظات رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں