گلیڈی ایٹرز کے ساتھ انجوائے کر رہا ہوں:بیون جیکبز

 گلیڈی ایٹرز کے ساتھ  انجوائے کر رہا ہوں:بیون جیکبز

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی بیون جیکبز نے کہا ہے کہ میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیل رہا ہوں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ انجوائے کر رہا ہوں۔

 جیکبز کا کہنا تھا کہ مجھے اُمید ہے کہ ہم مضبوط انداز میں واپس آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹاپ آرڈر سے رنز نہیں ہوئے جس کی وجہ سے مڈل آرڈر بیٹرز پر دباؤ پڑا، ہمیں 200 سے زائد رنز کرنے چاہیے تھے ۔بیون جیکبز کا کہنا تھا کہ حسن نواز کو پلان کے مطابق لایا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں