بوشہرپلانٹ کے قریب حملے خطر ناک ہیں:اے آئی ای اے
حملے تابکاری کا باعث ،اثرات عالمی ماحول پر مرتب ہو سکتے :رافیل گروسّی
ویانا(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے جوہری نگرانی ادارے کے سربراہ رافائل گروسّی نے پیر کو خبردار کیا کہ ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ کے قریب حملے جوہری حفاظت کے لیے حقیقی خطرہ ہیں اور فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔ گروسّی نے بتایا کہ حالیہ حملہ پلانٹ کی حد سے محض 75 میٹر کی دوری پر ہوا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے حملے شدید تابکاری کا باعث بن سکتے ہیں جس کے اثرات نہ صرف ایران بلکہ عالمی ماحول پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام فریقوں سے محتاط رویہ اپنانے کا مطالبہ کیا۔