سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1487 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.37 فیصد زیادہ ہے۔