ڈالرکی قدر3پیسے کم،تولہ سونا 1100روپے مہنگا

ڈالرکی قدر3پیسے کم،تولہ سونا 1100روپے مہنگا

تولہ سونا 4 لاکھ 91 ہزار 462،دس گرام4 لاکھ 21 ہزار349 کاہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 279.07 روپے پر بند ہوا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 687 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1 ہزار 100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 91 ہزار 462 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 21 ہزار 349 روپے ہوگئی ۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 7 ہزار 744 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں