کم عمری میں اپنی جعلی فحش تصاویر دیکھیں:جھانوی کپور
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کم عمری میں اپنی جعلی تصاویر فحش ویب سائٹ پر دیکھیں جس نے مجھے شدید ذہنی صدمے سے دوچار کیا۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جھانوی کپور نے بتایا کہ یہ واقعہ میرے سکول کے دنوں میں پیش آیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ مکمل طور پر ڈیپ فیک جیسا مواد تھا، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔اداکارہ نے کہا کہ اس تجربے نے مجھے کم عمری میں ہی شہرت کے منفی پہلوؤں کا احساس دلایا۔ جھانوی کپور نے اے آئی سے تیار جعلی مواد پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس صورتِ حال کے باعث پیشہ ورانہ مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں، کیونکہ مستقبل میں ہدایت کار ایسے جعلی مواد کو بنیاد بنا کر ہم پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔