معاشرتی تبدیلی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا:یمنیٰ زیدی
کراچی (آئی این پی )اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ مسکراہٹ ایک ایسا عمل ہے جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہم لوگوں میں برداشت کی قوت ختم ہوتی جا رہی ہے جس سے ہمیں نقصان ہورہا ہے ، اخلاقی اقتداروں کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ہم سب کو مل کر معاشرے میں تبدیلی لانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا ہم صرف مسکرا کے ایک دوسرے سے بات کرنا شروع کر دیں تو معاشرے میں خود بخود مثبت تبدیلی کا عمل شروع ہو جائیگا ۔