آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا،چیمپئن شپ زینب علی نقوی کے نام سے منسوب کی گئی ہے ۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل (ر) ضیا الدین نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔ چودہ ممالک کے کھلاڑی پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں مدمقابل ہیں، چوبیس بوائز اور پندرہ گرلز چیمپئن شپ میں شریک ہیں۔ پہلے روز قازقستان کی سفیلا اورالینا پاکستان کی رومیسہ ملک کیخلاف فتح یاب ہوئیں، سفیلا اورالینا نے 0-6، 5-7سے جیتا۔ جاپان کے مسامونے ماتسوموتو نے انعام قادر کو 2-6، 0-6 سے شکست دی، ہانگ کانگ کی جیمی چن کی سنگاپورکی ایتھم چنانگ کیخلاف 3-6، 1-6سے کامیاب ہوئیں، چین کے رویو ہوا کو پاکستان کے عبدار علی کیخلاف 0-6، 1-6 سے کامیابی ہوئی۔