جب تک جرم ثابت نہ ہو، انسان بے گناہ :علی ظفر

جب تک جرم ثابت نہ ہو، انسان بے گناہ :علی ظفر

لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اپنے طویل قانونی کیس کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تجربے نے ان کے اندر صبر، استقامت اور انصاف کے تصور کو نئے انداز میں تشکیل دیا۔

ایک خصوصی انٹرویو میں علی ظفر نے کہاہم سب سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ دنیا کو فیصلوں سے زیادہ ہمدردی کی ضرورت ہے ۔طویل عدالتی کارروائی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دوران سب سے بڑا سبق انہیں اپنی اندرونی طاقت کا احساس ہوا۔ اب وہ ایک طرح کے سکون کا احساس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ جھوٹا الزام کسی شخص کی ساکھ، تعلقات اور زندگی پر حقیقی اثرات ڈالتا ہے اور انصاف کے تصور میں اس پہلو کو بھی شامل ہونا چاہیے ،جب تک جرم ثابت نہ ہو، انسان بے گناہ ہے یہ صرف قانونی اصول نہیں بلکہ انسانی اصول بھی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں