سنگل ہونے پرسوالات پریشان کرتے ہیں:پوجا بھٹ

سنگل ہونے پرسوالات پریشان کرتے ہیں:پوجا بھٹ

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ و پروڈویوسر پوجا بھٹ کہتی ہیں کہ انکے سنگل ہونے پر سوالات انہیں اکثر پریشان کردیتے ہیں۔

 ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ آپ شادی کیوں نہیں کررہی، آپ سنگل کیوں ہیں؟ آپ ایک باصلاحیت اور پرکشش خاتون ہیں ہمارے پاس آپ کیلئے بہترین رشتہ ہے ۔اداکارہ کہتی ہیں کہ اس آفر پر میں حیران ہوجاتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ لوگوں کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ مجھے اب شادی کرلینی چاہیے ، شادی کسی بھی چیز کا حل نہیں ہے ۔ 52 سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر مجھے کسی کی ضرورت ہو، تو وہ شخص ایسا ہو گا جو ایک ہمسفر بنائے جانے کے قابل ہو، میں حل تلاش نہیں کر رہی ہوں، مرد عورت کا حل نہیں ہو سکتا، ہمیں اپنے راستے پر چلنے کے قابل ہونا پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں