ڈائنو سارز کیلئے 6 کروڑ 50 لاکھ سال بعد سوگ

ڈائنو سارز کیلئے 6 کروڑ 50 لاکھ سال بعد سوگ

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین ان مخلوقات کے لیے سوگ منا رہے ہیں جو تقریبا 6 کروڑ 50 لاکھ سال قبل معدوم ہو چکی ہیں۔

دی ڈائنوسارز نامی نیٹ فلکس سیریز نے ناظرین کو اس قدر متاثر کیا کہ لوگ ڈائنوسارز کی زندگی اور ان کے انجام پر افسردہ ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں، صارفین لکھ رہے ہیں کہ یہ دنیا ان کی تھی ۔ماہرین کے مطابق انسانوں کا ڈائنوسارز سے جذباتی تعلق نیا نہیں، اب شواہد بتاتے ہیں کہ وہ متحرک، ذہین اور سماجی رویے رکھنے والے جاندار تھے ۔سائنسدانوں کے مطابق ان کی معدومی کسی کمزوری کی وجہ سے نہیں بلکہ تباہ کن شہابیے کے زمین سے ٹکرانے کے باعث ہوئی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈائنوسارز کی کہانی دراصل انسانوں کے اپنے خدشات کی عکاسی بھی کرتی ہے ۔ ماحولیاتی تبدیلی، قدرتی آفات اور عالمی بحرانوں کے دور میں لوگ ان مخلوقات کی تقدیر میں اپنی جھلک دیکھتے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں