25 سال سے ویران ائیرپورٹ مکمل شہر میں تبدیل

25 سال سے ویران ائیرپورٹ مکمل شہر میں تبدیل

ایتھنز(نیٹ نیوز)یونان کے شہر ایتھنز کا Ellinikon ائیرپورٹ عرصے سے خالی پڑا ہے ، مگر اب اسے ساحلی شہر بنایا جا رہا ہے ۔

وہاں رہنے والوں کے لیے نئے پرتعیش اپارٹمنٹ بلاکس 2027 کے شروع میں مکمل ہو جائیں گے ۔ یہ ائیرپورٹ کسی زمانے میں ہر سال ایک کروڑ سے زائد مسافروں کو خوش آمدید کہتا تھا مگر اسے 2001 میں بند کر دیا گیا تھا۔اب لگ بھگ 25 سال بعد یونانی حکومت نے 7.6 ارب برطانوی پاؤنڈز کی لاگت سے اسے ایک ساحلی شہر میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔یہ درحقیقت یورپ کا سب سے بڑا شہری ترقیاتی منصوبہ بھی قرار دیا جا رہا ہے ۔اس جگہ 9 اپارٹمنٹ بلاکس کی تعمیر کا کام جاری ہے اور بہت جلد مکمل ہو جائے گا۔جب اسے عوام کے لیے کھولا جائے گا تو اس کا رقبہ ایک یورپی ملک موناکو سے لگ بھگ 3 گنا زیادہ ہوگا۔اس شہر کو Promenade Heights کا نام دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں