اے آئی اب آواز سن کر کینسر کی نشاندہی کر سکتی ہے

اے آئی اب آواز سن کر کینسر کی نشاندہی کر سکتی ہے

واشنگٹن (نیٹ نیوز)ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مصنوعی ذہانت انسانی آواز میں چھپے ایسے باریک اشاروں کو شناخت کر سکتی ہے جو مختلف بیماریوں، خصوصا گلے کے کینسر کی ابتدائی علامات ظاہر کرتے ہیں۔

 امریکی ماہرین کی ٹیم نے بریج ٹو اے آئی وائس منصوبے کے تحت ہزاروں آوازوں کی ریکارڈنگز کا تجزیہ کیا ۔نتائج سے معلوم ہوا کہ مرد افراد میں آواز کے مخصوص پیٹرنز، خصوصا ہارمونک ٹو نوائز ریشو اور پچ میں تبدیلیاں، گلے کے کینسر یا ابتدائی رسولیوں کی نشاندہی میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں، تاہم خواتین کے ڈیٹا میں واضح نتائج ابھی سامنے نہیں آئے اور مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ نتائج مستقبل میں ایسے نظام کی بنیاد بن سکتے ہیں جو صرف آواز سن کر ابتدائی مرحلے میں بیماریوں کی نشاندہی کر سکے ، آئندہ چند برسوں میں اس ٹیکنالوجی کا ابتدائی طبی استعمال ممکن ہو سکتا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں