روزمرہ کی اشیا میں چہرے نظر آتے ہیں تو جہ جانیں

روزمرہ کی اشیا میں چہرے نظر آتے ہیں تو جہ جانیں

لندن(نیٹ نیوز)بادلوں میں، گاڑی کے فرنٹ یا کسی اور عام چیز میں، متعدد افراد کو اشیا میں چہرے دکھائی دیتے ہیں۔مگر ہمیں مختلف چیزوں کو دیکھ کر چہرے کا خیال کیوں آتا ہے ؟اس کی وجہ کافی دلچسپ ہے ۔

جرنل رائل سوسائٹی اوپن سائنس میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب تصاویر یا اشیا بہت زیادہ متوازن نظر آتی ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ البتہ اگر کوئی چہرے میں ناک کو دیکھتا ہے تو وہ اسے معمر یا مشتعل فرد کے چہرے کے طور پر دیکھتا ہے ۔محققین کے مطابق اس کی حقیقی وجہ تو ابھی بھی معلوم نہیں ہوسکی مگر بظاہر یہ عندیہ ملتا ہے کہ ہمارا دماغ غیر مانوس ماحول میں خطرے کو شناخت کرنے کے لیے کام کرتا رہتا ہے ۔ محققین کے مطابق ہماری تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ حقیقی چہروں اور اشیا کے درمیان توجہ تقسیم ہونے پر آپ کو عام چیزوں میں چہرے نظر آتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں