معمر ترین فاختہ، امریکی پالتو پرندے کا ریکارڈ قائم
واشنگٹن (نیٹ نیوز )امریکہ میں ایک پالتو فاختہ نے دنیا کی معمر ترین زندہ فاختہ کا ریکارڈ قائم کر دیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے فاختہ کو یہ ٹائٹل 44 سال اور 72 دن کی عمر پر دیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کا کہنا تھا کہ چیسٹرفیلڈ کے رہائشی ڈیوائن اورینڈر کی پالتو فاختہ شوگر نے یہ ٹائٹل جرمن فاختہ میتھوسیلا سے 15 سال کی عمر کے فرق سے حاصل کیا۔ ان پالتو نسل کی فاختاں کی متوقع عمر 20 برس تک ہوتی ہے ۔ 77 سالہ ڈیوائن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ شوگر سے پہلے اس کے والدین بھی ان کے پالتو تھے ۔ انہوں نے بتایا شوگر کا پسندیدی مشغلہ ان کے ساتھ صوفے پر بیٹھ کر ٹی وی دیکھنا ہے ۔سوشل میڈیا صارفین فاختہ کی عمر پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ مالک کیساتھ اسکی محبت کو سراہا بھی جا رہا ہے ۔