نیتو کپور تقریب میں اپنی ہم شکل کو دیکھ حیران

نیتو کپور تقریب میں  اپنی ہم شکل کو دیکھ حیران

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور کو نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کی تقریب میں اپنی ہم شکل مل گئیں۔

تقریب میں داخل ہونے سے قبل نیتو کپور پوز دے رہی تھیں کہ فوٹوگرافروں نے انہیں بتایا کہ ان کی ہم شکل قریب ہی موجود ہے ۔ یہ سن کر وہ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوئیں اور فوراً اس خاتون پوجا تیرہان کو ساتھ تصویر بنوانے کی دعوت دی۔ ان کی مشابہت نے سب کو چونکا دیا، بالوں کے انداز، چہرے کی بناوٹ اور مسکراہٹ تک، سب کچھ حیرت انگیز حد تک ایک جیسا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں