عورتوں میں برداشت مردوں سے زیادہ ہوتی ہے :حبابخاری

عورتوں میں برداشت مردوں  سے زیادہ ہوتی ہے :حبابخاری

کراچی (آئی این پی )اداکارہ حبابخاری نے کہا کہ مردوں کے مقابلے میں عورتوں میں برداشت کا مادہ زیادہ ہوتا ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا عورت اپنے گھر کو بسانے کے لئے آخری حد تک سمجھوتہ کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں گھر میں کام اور توازن برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی ہوں ۔ اداکارہ نے اپنے نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ فیملی میں رہنا پسند ہے گھر میں بھی اتنا ہی کام پسند ہے جتنا ڈراموں میں ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ نئے آنے والے فنکار اچھا کا م کررہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں