اسٹاک ایکسچینج، تیزی، انڈیکس 959 پوائنٹس بڑھ گیا
خریداری کا رجحان واپس ،100انڈیکس 173,155پوائنٹس پربند
کراچی(بزنس ڈیسک)اسٹاک ایکسچینج میں ملکی اور سیاسی محاذوں پر مثبت اشاروں کے باعث خریداری کا رجحان واپس آگیا جس کے نتیجے میں منگل کو 100 انڈیکس 950 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق100 انڈیکس کا آغاز انتہائی مثبت رہا اور اس میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا جو دورانِ ٹریڈنگ 175,298 کی دن کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا۔تاہم ابتدائی تیزی کے بعد مارکیٹ اس سطح کو برقرار رکھنے میں مشکلات کا شکار رہی۔
دوپہر کے وقت اچانک بڑی گراوٹ دیکھی گئی اور یہ دورانِ ٹریڈنگ 172,837 کی دن کی نچلی ترین سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں معمولی بحالی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 959 پوائنٹس کے اضافے سے 173,155 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی تیزی دیکھی گئی ۔مجموعی طور پر 489 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 279 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 165 میں کمی اور45میں استحکام رہا ۔ سینرجیکو پی کے 83.67 ملین شیئرز کے ساتھ پہلے ، بینک آف پنجاب 82.48 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔