چین کو چاول کی برآمدات میں511فیصد اضافہ
بیجنگ(این این آئی)رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات میں 511فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو زرعی تجارت کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی ہے ۔
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق2026کے ابتدائی تین مہینوں میں پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات 45.19ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جو 2025کے اسی عرصے میں ریکارڈ کیے گئے 7.39ملین ڈالر کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے ۔