ابھی مائیکروفنانس بینک کی دستک لاجسٹکس کے ساتھ شراکت داری

ابھی مائیکروفنانس بینک کی دستک لاجسٹکس کے ساتھ شراکت داری

کراچی (بزنس ڈیسک) چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی فنانسنگ کیلئے ابھی مائیکرو فنانس بینک نے دستک لاجسٹکس کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کرلی ہے ۔۔

اس سے کم سرمائے سے کام کرنے والے کاروبار کو روزمرہ ضروریات پورا کرنے کے لئے ورکنگ کیپٹل اور کاروباری فنانسنگ تک آسان رسائی فراہم کی جاسکے ۔ تقریب میں ابھی مائیکروفنانس بینک کے محمد عمر رؤف چیف ایگزیکٹو دستک لاجسکٹس اور انتظار حسین نے دستخط کیے ۔ اس شراکت داری کے تحت دستک لاجسٹکس کے ساتھ منسلک مرچنٹس کو ابھی مائیکروفنانس بینک مالی سہولیات فراہم کرے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں