محنت کش آج بھی بنیادی حقوق سے محروم ، کاشف حیدری
کوئٹہ (این این آئی)مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ یکم مئی محنت کشوں، مزدوروں اور۔۔۔
دیہاڑی دار طبقے کی جدوجہد، قربانیوں اور حقوق کے اعتراف کا دن ہے ، مگر بدقسمتی سے آج بھی پاکستان میں مزدور طبقہ شدید مسائل، مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی کمی کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے مزدوروں کو آج بھی وہ مقام اور حقوق نہیں مل سکے جس کے وہ حقدار ہیں، حکومتوں نے ہمیشہ دعوے تو بہت کیے مگر عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔