الائیڈ بینک اور لمز کے CHISELلیب کے درمیان شراکت داری

الائیڈ بینک اور لمز کے CHISELلیب کے درمیان شراکت داری

کراچی (بزنس ڈیسک)الائیڈ بینک نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)کے چزل (CHISEL) لیب کے ساتھ تحقیق و ترقی پر مبنی ایک اسٹریٹجک تعاون کا آغاز کیا ہے تاکہ روبوٹکس اور ہیومن روبوٹ انٹریکشن کے ذریعے بینکاری کے تجربات کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے ۔۔۔

معاہدے پر الائیڈ بینک کے گروپ ہیڈ، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اینڈ انوویشن محمد زمان اور لمز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر و ڈائریکٹر چزللیب، ڈاکٹر سلیمان شاہد نے دونوں اداروں کے نمائندگان کی موجودگی میں دستخط کیے ۔اس اشتراک کے تحت الائیڈ بینک نے چزل لیب میں ایک پیپر روبوٹ بطور خصوصی تحقیقی پلیٹ فارم فراہم کیا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد صارفین سے روابط، سروس ڈیلیوری اور معاون بینکاری ماحول میں روبوٹکس پر مبنی جدید استعمالات تیار کرنا اور ان کے عملی تجربات کرنا ہے ۔ منتخب حلوں کو حقیقی ماحول، خصوصاً الائیڈ بینک کی ڈیجیٹل لاؤنجز میں آزمایا جائے گا تاکہ ان کی افادیت، توسیع پذیری اور صارفین کی قبولیت کا جائزہ لیا جا سکے ۔ محمد زمان نے کہا کہ یہ اشتراک ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ذریعے مستقبل کی بینکاری تشکیل دینے کے لیے الائیڈ بینک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ڈاکٹر سلیمان شاہد نے کہاکہ الائیڈ بینک کے ساتھ شراکت داری ہمیں جدید تحقیق کو عملی دنیا میں مؤثر انداز میں منتقل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔ یہ تعاون ہیومن روبوٹ انٹریکشن میں جدت کو تیز کرے گا اور انسان دوست ذہین سروس ڈیزائن کے نئے امکانات پیدا کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں