چاندی 12، سونے کی قیمت میں 400روپے فی تولہ کمی
کراچی (کامرس رپورٹر) ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔۔۔
جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں رہے ۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے پر آگئی۔اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور 24 قیراط فی تولہ چاندی 12 روپے سستی ہوکر 8 ہزار 513 روپے کی سطح پر آگئی۔