نیشنل بینک کو راست پی ٹو ایم ایکوائرنگ کے کمرشل آغاز کی منظوری مل گئی
کراچی(بزنس ڈیسک)نیشنل بینک نے راست پرسن ٹو مرچنٹ (پی ٹو ایم)ایکوائرنگ کے کمرشل آغاز کی منظوری حاصل کرلی جو ڈیجیٹل بینکنگ حکمتِ عملی اور پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے سفر میں ایک نمایاں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔
یہ پیش رفت ملک کو جدید، محفوظ اور مؤثر کیش لیس معیشت کی جانب لے جانے کی قومی کوششوں کو مزید تقویت دے گی۔اسموقع پر نیشنل بینک کے ڈیجیٹل بینکنگ گروپ اور اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل انوویشنز اینڈ سیٹلمنٹ ڈپارٹمنٹ کے نمائندگان کے درمیان ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر ڈیجیٹل انوویشنز اینڈ سیٹلمنٹ ڈپارٹمنٹ عماد الدین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن میمن، نیشنل بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر ؍ سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ عدنان ناصر اور ڈویژنل ہیڈ ایکوائرنگ اینڈ پیمنٹس زوہیب علی خان شریک تھے۔