مرکنٹائل ایکسچینج میں 33ارب روپے کے سودے
کاروباری حجم 76,317 لاٹس رہا ،گولڈ کے سودے سرفہرست رہے
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 76,317 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 33.261 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ کاروبار گولڈ (15.386 ارب روپے)میں ہوا، اس کے بعد سی او ٹی ایس (8.822 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (3.886 ارب روپے )، پلاٹینم (1.333 ارب روپے )، کاپر (686.056 ملین روپے)، ایس اینڈ پی 500 (559.011 ملین روپے)، کروڈ آئل ص555.002 ملین روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (521.691 ملین روپے )، برینٹ (308.131 ملین روپے )، ڈی جے (291.013 ملین روپے )، کاٹن (276.990 ملین روپے )، گندم (249.497 ملین روپے )، سویابین (153.056 ملین روپے) شامل رہے۔