پاکستان امریکا اور برازیل کو ٹائرز برآمد کرنے والے 10بڑے ممالک میں شامل
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان امریکا اور برازیل سمیت عالمی منڈیوں میں ٹرک اور بس ریڈیل ٹائرز برآمد کرنے والے ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہوگیا۔
انڈسٹری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ برسوں میں پاکستانی ٹائرز کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور امریکا و برازیل پاکستانی ٹائرز کی اہم برآمدی منڈیوں کے طور پر ابھرے ہیں۔اس پیش رفت میں سروس لانگ مارچ ٹائرز لمیٹڈکلیدی کردار ادا کر رہی ہے جو پاکستان کی سب سے بڑی ٹائر مینوفیکچرنگ اور برآمدی کمپنی بن چکی ہے ۔