سمندر پار بزنس کمیونٹی کا کروڑوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان
پاکستان، ایران اور افریقہ کے درمیان نیا بحری تجارتی روٹ قائم کیا جائیگا،رفیق میمن
کراچی(رپورٹ:حمزہ گیلانی)پاکستان کی سمندر پار بزنس کمیونٹی نے ملک میں برآمدی صنعتوں کے قیام اور کروڑوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا بڑا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو باقاعدہ منصوبہ پیش کر دیا ہے ۔ پاکستان ساوتھ افریقہ ڈیولپمنٹ چیمبر کے چیئرمین رفیق میمن نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایاکہ چیمبرنے وزارتِ تجارت، بورڈ آف انوسٹمنٹ اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ملک بھر کے انڈسٹریل زونز میں برآمدی فیکٹریاں لگانے کا جامع پلان دے دیا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان، ایران اور افریقی ممالک کے درمیان ایک نئے بحری تجارتی روٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پاک ایران ٹرانزٹ شپمنٹ معاہدہ بھی جلد متوقع ہے ،اس منصوبے کے تحت پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے ایرانی مصنوعات افریقی منڈیوں تک برآمد کی جائیں گی ۔