بی وائی ڈی کی گریٹ پاکستان ایڈونچرسیریز متعارف
کراچی(بزنس ڈیسک)دنیا کے نمبر ون نیو انرجی وہیکل برانڈبی وائی ڈی (BYD)نے دی گریٹ پاکستان ایڈونچر کے نام سے ایک دلچسپ ٹریول سیریز متعارف کرا دی جس میں بڑی اسکرین کی سہولت کے ساتھ پاکستان کے خوبصورت مناظر، مختلف علاقائی ثقافتیں اور منفرد کہانیوں کو اجاگر کیا گیا۔
اس ایڈونچر پر مبنی سفر میں پاکستان کی طاقتور ترین پلگ اِن ہائبرڈ پک اپ بی وائی ڈی شارک6 مرکزی کردار کے طور پر شامل ہے ۔ ڈیجیٹل سیریز میں چار اقساط پر مشتمل ملک بھر سے تعلق رکھنے والے اسٹوری ٹیلرز اور ایڈونچر کے شوقین افراد شامل ہیں۔یہ سیریزبی وائی ڈی شارک6 کی ان چار سفری خصوصیات سے متاثر ہے جو اسے مڈ، ریتیلے ، برفیلے اور پہاڑی راستوں پر مشتمل مختلف علاقوں میں بہترین سفر کے قابل بناتی ہے ۔سیریز کے دوران ایڈونچر اور طویل فاصلے کے سفر کو مدنظر رکھتے ہوئے بی وائی ڈی شارک6 کوحقیقی اور دشوار گزار مقامات پر آزمایا گیا۔ بی اوئی ڈی کے جدید DMO Super Hybridپلیٹ فارم پر تیار کردہ یہ جدید گاڑی انٹیلی جنٹ آل وہیل ڈرائیو، طاقتور ٹارک، زمین سے زیادہ اونچائی (ہائی گراؤنڈ کلیئرنس) اور ہائبرڈ ایفیشنسی کی بدولت برف پوش علاقوں، صحرائی راستوں، مڈی ٹریکس، دشوار گزار ساحلی پٹیوں اور بلند پہاڑی راستوں پر بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔
بی وائی ڈی پاکستان،ایم ایم سی کے جی ایم مارکیٹنگ سید حیدر مجتبیٰ نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ یہ سیریز ناظرین کو دوبارہ اپنے ملک سے جڑنے اور پاکستان سے محبت کو ایک بار پھر تازہ کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔معروف فلم ساز ذوہیب قاضی کی ہدایت کاری میں بنائی گئی اس سیریز میں ایڈونچرر ابرار حسن وادی ہُشے میں نایاب برفانی چیتے کی تلاش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں،اسی طرح کانٹینٹ کریئیٹر بلال حسن چولستان اور بہاولپور کے صحراؤں کا سفر کرتے ہیں جبکہ نادر نہدی کراچی اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سرفنگ کلچر اور مقامی کمیونٹیز کو قریب سے دکھاتے ہیں۔