کھانا پلاسٹک کے ڈبوں میں فریز کرنا صحت کیلئے نقصاندہ
لاہور(نیٹ نیوز)ماہرین صحت نے بچ جانے والے کھانے کو پلاسٹک کے ڈبوں میں فریز کرنے سے متعلق احتیاط کا مشورہ دیا ہے ۔
ہیلتھ رپورٹ کے مطابق ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بچ جانے والے کھانے کو پلاسٹک کے ڈبوں میں فریز کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے ۔صارفین کے حقوق کے ادارے کے مطابق فریزر میں کھانا محفوظ کرنے کے لیے شیشے یا سٹیل کے برتن زیادہ محفوظ اور بہتر انتخاب ہیں۔ماہرین کے مطابق شدید ٹھنڈا یا بار بار گرم کرنے سے پلاسٹک کمزور ہوجاتا ہے اور اس سے ننھے پلاسٹک ذرات یعنی مائیکروپلاسٹکس خارج ہوسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ ذرات خوراک میں شامل ہو کر انسانی جسم میں داخل ہونے کا خدشہ رکھتے ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مائیکرو پلاسٹکس ماحول کے لیے نقصاندہ ہیں۔