جیباچی سنبئی ، کیڑوں کو ملا کر تیار کیا گیا جاپانی بسکٹ
اومچی (نیٹ نیوز)آپ کو اگر یہ معلوم ہوجائے کہ آپکے بسکٹ میں غلطی سے ایک مکھی بھی بیک ہوگئی ہے تو شاید آپ اس بسکٹ کو کھانا چھوڑ دیں گے ۔تاہم جاپان میں ایک دو نہیں بلکہ لاتعداد کیڑوں کے ساتھ آٹے میں ملا کر تیار کیا گیا ایک بسکٹ بھی موجود ہے جسے لوگ شوق سے کھاتے ہیں۔
منفرد بسکٹ ‘جیباچی سنبئی’ اپنی انوکھی ترکیب کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ یہ بسکٹ لاتعداد خشک بھڑ (واسپس) کو آٹے میں شامل کر کے بنائے جاتے ہیں۔یہ بسکٹ پہلی بار 2010 کی دہائی کے وسط میں خبر بنے ، جب اومچی جیباچی آئیکوکائی نامی بھڑ کے شوقین افراد کے کلب نے ایک مقامی بیکر کے ساتھ مل کر انہیں تیار کیا۔یہ بسکٹ جاپان کے شہر اومچی کے مقامی بازاروں اور چند گورمیٹ سٹورز پر ملتے ہیں۔ کئی سیاح خاص طور پر انہیں آزمانے کے لیے یہاں کا سفر کرتے ہیں۔