میں بھی ناظرین کی عزت اور محبت کی مستحق ہوں:میرا

میں بھی ناظرین کی عزت اور محبت کی مستحق ہوں:میرا

لاہور (آئی این پی)فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ وہ بھی دیگر خواتین فنکاروں کی طرح عزت، محبت اور احترام کی مستحق ہیں۔دو دہائیوں سے زائد عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والی میرا نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے۔

 انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اپنے خاندان کی کفالت کے لیے سخت محنت کی اور ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریاں نبھائیں۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ لوگ انہیں محض تنازعات کی نظر سے نہ دیکھیں بلکہ ایک محنتی فنکارہ کے طور پر عزت دیں۔سوشل میڈیا پر بھی میرا کے حق میں مثبت ردعمل سامنے آیا، جہاں مداحوں نے ان کے لیے محبت اور احترام کا اظہار کیا، جبکہ انٹرویو لینے والے صحافی کے مہذب رویے کو بھی سراہا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں