کیا موت کے بعد کسی کے فون کا لاک کھولا جاسکتا ہے
کولمبو(نیٹ نیوز)ایپل نے کئی سال قبل آئی فون صارفین کیلئے فیس آئی ڈی ٹیکنالوجی متعارف کرائی تھی، جس کے ذریعے چہرے کی شناخت سے فون کو محفوظ طریقے سے لاک اور ان لاک کیا جا سکتا ہے ۔
سری لنکن ایئر لائنز کے سابق سی ای او کپیلا چندرسینا کی حال ہی میں وفات کے بعد ان کے آئی فون تک رسائی سے متعلق تحقیقات نے فیس آئی ڈی ٹیکنالوجی پر نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔ سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا کسی شخص کی موت کے بعد اس کے چہرے کے ذریعے فون ان لاک کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ ایپل کے مطابق فیس آئی ڈی صرف تصاویر پر انحصار نہیں کرتا بلکہ یہ بھی جانچتا ہے کہ صارف کی آنکھیں کھلی ہیں اور وہ فون کی طرف دیکھ رہا ہے ۔ اسی لیے کسی دوسرے شخص کے لیے خفیہ طور پر فون کھولنا آسان نہیں ہوتا،ٹیکنالوجی اس حد تک جدید ہے کہ بعض صورتوں میں زندہ اور مردہ شخص میں فرق بھی کر سکتی ہے ۔