شادی پر جوڑے کی ریسلنگ ، ہارنے والا زندگی بھر گھریلو کام کریگا
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کو ریسلنگ مقابلے میں تبدیل کر دیا۔اس مقابلے کی خاص بات یہ تھی کہ ہارنے والے کو زندگی بھر گھر کے کام کرنا ہوں گے ۔صوبہ Guizhou کے علاقے Zunyi سے تعلق رکھنے والے دلہا ہی ین شینگ ایک پروفیشنل ریسلر ہیں اور مئی کے شروع میں انہوں نے اپنی دلہن کے ساتھ اس انوکھے مقابلے کو پلان کیا۔
شادی کے موقع پر روایتی سٹیج کی بجائے جوڑے کی جانب سے ایک ریسلنگ رنگ کو لگایا گیا جبکہ ایک بڑی اسکرین پر ڈرامائی انداز میں دلہا بمقابلہ دلہن کا پوسٹر لگا ہوا تھا۔ دلہن نے آسانی سے دلہا کے حملے کو روک کر زمین پر پٹخ دیا۔ریفری نے دلہن کو فاتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب زندگی بھر گھر میں کوئی کام نہیں کرے گی۔دلہا نے میڈیا کو بتایا کہ یقیناً مجھے ہارنا ہی تھا، میں کبھی دلہن کو کام کرنے نہیں دوں گا۔