گھروں کے عام پودے میں چھپا ریاضی کا پیچیدہ راز
نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکا کے ممتاز تحقیقی ادارے کولڈ سپرنگ ہاربر لیبارٹری کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ گھروں میں سجاوٹ کے لیے رکھا جانے والا عام سا پودا، چائنیز منی پلانٹ، اپنے وجود میں ریاضی کا ایک ایسا شاہکار چھپائے ہوئے ہے ۔
پودے کے پتے خود کو برقرار رکھنے کے لیے ایک خاص ہندسوں یا حساب کا اصول استعمال کرتے ہیں،سائنسدانوں نے ان پوائنٹس اور رگوں کا تفصیلی نقشہ بنایا، تو انہوں نے دیکھا کہ یہ ساخت بڑی کیلکولیٹڈ اور حیران کن تھی جسے ریاضی کی اصطلاح میں ورونوئی ڈایاگرام کہا جاتا ہے ۔ اس نظام کا بنیادی فلسفہ یہ ہے کہ یہ کسی بھی مخصوص جگہ کو مختلف حصوں میں اس طرح تقسیم کرتا ہے کہ ہر حصہ اپنے ایک مرکزی نقطے سے جڑا رہتا ہے ۔ انسان کو اس منطقی حل تک پہنچنے میں صدیاں لگیں، مگر چائنیز منی پلانٹ یہ کارنامہ فطری وجود سے انجام دے رہا ہے ۔