افریقی منڈیوں میں برآمدات بڑھانے کیلئے جامع تجاویز تیار

افریقی منڈیوں میں برآمدات بڑھانے کیلئے جامع تجاویز تیار

پاک ایس اے ڈی سی چیمبر سفارشات حکومتی اداروں کے سامنے پیش کریگا

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان ایس اے ڈی سی چیمبرٹریڈ فیڈریشن نے اہم چیلنجز کے حل کیلئے جامع سفارشات تیار کرلی ہیں جنہیں آئندہ ہفتے متعلقہ حکومتی اداروں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔یہ پیشرفت کراچی میں منعقدہ پاک افریقہ انوسٹمنٹ کانفرنس کے دوران ہونے والے فیصلوں کا تسلسل ہے جس کا مقصد پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔ پاکستان ایس اے ڈی سی چیمبر ٹریڈ فیڈریشن کے چیئرمین رفیق میمن کے مطابق تیار کردہ تجاویز میں سرِفہرست ٹیرف سے متعلق مسائل شامل ہیں جہاں پاکستانی برآمدکنندگان کو افریقی منڈیوں میں مسابقتی برتری حاصل کرنے کیلئے محصولات میں نرمی اور سہولتوں کی فراہمی پر زور دیا گیا ہے ،اسی طرح دو طرفہ تجارتی معاہدوں میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے اور نئے معاہدوں کی تشکیل کیلئے بھی حکمت عملی تجویز کی گئی ہے تاکہ تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ممکن بنایا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں