تجارت کا فروغ، ٹڈاپ لسبیلہ چیمبر میں ہیلپ ڈیسک قائم کرے گی
کراچی(بزنس ڈیسک)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) بلوچستان میں تجارت کے فروغ کے لئے لسبیلہ چیمبر میں ٹڈاپ ہیلپ ڈیسک قائم کرے گی۔
سیکریٹری ٹڈاپ شہریار تاج نے ٹڈاپ اور پی ایچ ڈی ای سی کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ لسبیلہ چیمبر کا دورہ کیا تاکہ وہاں باضابطہ طور پر ایک مخصوص ٹڈاپ اور پی ایچ ڈی ای سی ہیلپ ڈیسک قائم کی جاسکے ۔لسبیلہ چیمبر کے سابق صدر اور حب سالٹ کے سی ای او اسماعیل ستار نے وفد کا استقبال کیا۔