اسٹاک ایکسچینج، تیزی، 55 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں
91ارب روپے منافع،1091 پوائنٹس بڑھ کرانڈیکس 162896پربند کے ایس ای 30اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی تیزی، حجم 21فیصد کم رہا
کراچی(بزنس رپورٹر) خلیجی ممالک کی سفارشات پر امریکا کا ایران پر حملہ موخر کرنا اور خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی سے اسٹاک ایکسچینج مسلسل 7 سیشنز کی مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی رہی ۔ تیزی کے سبب 55فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیاجب کہ حصص کی مالیت 91ارب روپے سے زائد بڑھ گئی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1091.66 پوائنٹس کے اضافے سے 162896.68 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 346.80 پوائنٹس کے اضافے سے 48687.46 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 617.30 پوائنٹس کے اضافے سے 98449.69 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 1168.71 پوائنٹس کے اضافے سے 233849.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 21.58 فیصد کم رہا۔گزشتہ روز39کروڑ 19لاکھ 35ہزار 730 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 480 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 262 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 171 میں کمی اور 47 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔