چاندی اور سونے کی قیمت مستحکم ، ڈالر 3 پیسے سستا
کراچی(بزنس رپورٹر)بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4لاکھ 77ہزار 162 روپے پر مستحکم رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 لاکھ 9ہزار 89روپے پر برقرار رہی۔۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 8099 روپے پر مستحکم رہی۔ادھراسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 278.57 روپے پر بند ہوا۔