آٹو فنانسنگ میں 37 فیصد اضافہ، حجم 360 ارب ریکارڈ

آٹو فنانسنگ میں 37 فیصد اضافہ، حجم 360 ارب ریکارڈ

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں آٹو فنانسنگ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جہاں اپریل 2026ء کے دوران گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضوں کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق اپریل 2026ء میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے مجموعی طور پر 360 ارب روپے کے قرضے جاری کیے گئے جو کہ گزشتہ سال اپریل 2025ء میں جاری کیے گئے 263 ارب روپے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں