خام تیل کی درآمدات اپریل میں تاریخ کی بلند سطح پر

خام تیل کی درآمدات اپریل میں تاریخ کی بلند سطح پر

پہلی مرتبہ ماہانہ درآمدی حجم 96.40کروڑڈالر تک جا پہنچا، اسٹیٹ بینک

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں خام تیل کی درآمدات اپریل 2026ء میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جسکے تحت پہلی مرتبہ ماہانہ بنیاد پر درآمدی حجم 96 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا۔ عالمی منڈی میں بلند قیمتوں اور مقامی طلب میں اضافے کے باعث خام تیل کی درآمدات میں یہ نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس نے ملکی درآمدی بل پر بھی دباؤ بڑھا دیا ۔مرکزی بینک کے مطابق اپریل کے دوران مجموعی پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل ایک ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جو کہ ملکی تاریخ کی چھٹی بلند ترین سطح ہے ۔ماہرین کے مطابق توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بڑھتی ہوئی درآمدات اور عالمی سطح پر قیمتوں میں اتارچڑھاؤ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ اور زرمبادلہ کے ذخائر پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اپریل 2026ء میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم صفر رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں